شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں وزیرِاعظم شہباز شریف عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز

چین کے شہر تیانجن میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 25ویں سربراہان مملکت اجلاس میں وزیرِاعظم شہباز شریف عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ اجلاس کے دوران مختلف ممالک کے صدور نے وزیرِاعظم سے ملاقات کی اور انہیں غیر معمولی گرمجوشی کے ساتھ خوش آمدید کہا۔

رپورٹ کے مطابق وزیرِاعظم کی ملاقات روس کے صدر ولادیمیر پوٹن، ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان، ملائیشیا کے صدر انور ابراہیم، بیلاروس کے صدر الیکزانڈر لوکاشینکو، آذربائیجان کے صدر الہام علییوف، تاجکستان کے صدر امام علی رحمن، ترکمانستان کے صدر بردی محمدیوو، کرغستان کے صدر سیدر ژاپاروف اور مالدیپ کے صدر محمد معیزو سے ہوئی۔

وزیرِاعظم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے بھی غیر رسمی ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں دیکھنے میں آنے والی گرمجوشی پاکستان اور ان ممالک کے درمیان برادرانہ و دوستانہ تعلقات کی عکاس تھی۔

اس موقع پر وزیرِاعظم نے چینی صدر شی جن پنگ اور خاتونِ اول سے بھی ملاقات کی۔ چینی صدر نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا اور استقبالیہ میں خصوصی مہمان کے طور پر خوش آمدید کہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں