ورلڈ سی آئی او سمٹ اینڈ ایوارڈز 2025: پاکستان عالمی ڈیجیٹل قیادت میں نمایاں

پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت نے عالمی سطح پر اپنی مضبوط موجودگی کا اظہار کیا جب ’ورلڈ سی آئی او سمٹ اینڈ ایوارڈز 2025–پاکستان ایڈیشن‘ کامیابی کے ساتھ کراچی میں منعقد ہوا۔ ایونٹ آئی ٹی سی این ایشیا کے تحت محمد عمیر نظام کی قیادت میں ہوا، جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے ایک ہزار سے زائد ٹیکنالوجی لیڈرز شریک ہوئے۔

یہ سمٹ ’سی آئی او روڈ شو‘ کا 49واں پڑاؤ تھا، جس کی میزبانی پاکستان نے متحدہ عرب امارات اور مصر میں فائنل سے قبل کی۔ عالمی شخصیات کی شرکت نے پاکستان کو ابھرتے ہوئے ڈیجیٹل حب کے طور پر اجاگر کیا۔
اس سال کا تھیم ’ڈان آف اے نیو ڈیکیڈ‘ تھا، جس کے تحت عالمی سطح پر CIOs, CTOs, CISOs اور ٹیکنالوجی انوویٹرز نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور نئی حکمتِ عملیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ایونٹ کی کامیابی کا سہرا گلوبل سی آئی او فورم کے پاکستان میں کنٹری ایمبیسیڈر سید عبدالقادر کو دیا گیا، جبکہ دینو علی اور شارلین انصاری نے میزبانی کے فرائض انجام دیے۔

اہم موقع CIO 200 ایوارڈز کی تقریب تھی، جس میں پاکستان کے نمایاں ڈیجیٹل رہنماؤں کو اعزازات سے نوازا گیا۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں عدنان رفیق احمد، محمد عرفان علی، عبدالباسط قریشی، فریال خان، نجم خان، ہمایوں فاروق اور دیگر شامل تھے۔

شرکا کے مطابق یہ صرف ایک کانفرنس نہیں بلکہ اعلان تھا کہ پاکستان اعتماد کے ساتھ عالمی ڈیجیٹل منظرنامے پر قدم رکھ چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں