کولمبیا میں کیلی ملٹری بیس کے قریب کار بم دھماکے میں 18 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔
عالمی میڈیا کے مطابق کولمبیا میں ڈرون حملے، کار بم دھماکے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 70 سے زائد زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق ملک کے تیسرے سب سے زیادہ آبادی والے شہر کیلی میں دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک گاڑی نے جمعرات کو ملٹری ایوی ایشن اسکول کے قریب دھماکہ کیا، جس میں 6 افراد ہلاک اور 71 زخمی ہو گئے۔
اس سے چند گھنٹے قبل ایک آپریشن میں حصہ لینے والے نیشنل پولیس کے ہیلی کاپٹر کو انٹیوکیا کے محکمہ کی میونسپلٹی املفی میں ڈرون کے ذریعے مار گرایا گیا تھا، جس میں 12 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔
پولیس ہیلی کاپٹر پر حملہ اس وقت ہوا جب طیارہ اہلکاروں کو شمالی کولمبیا کے انٹیوکیا کے علاقے میں لے جا رہا تھا۔ کولمبیا کے وزیر دفاع پیڈرو سانچیز نے کہا کہ ابتدائی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ حملہ پولیس کے ہیلی کاپٹر میں آگ لگنے کی وجہ سے ہوا۔