کراچی کے لیے خطرے کی گھنٹی، آج دوپہر سے دوبارہ طوفانی بارش کا امکان

شہر قائد کے باسیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی دوبارہ بج گئی ہے، محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں ایک بار پھر تیز بارش اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی ہواؤں کی پیشگوئی کر دی ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے، جس سے شہری سیلاب (Urban Flooding) کا سنجیدہ خطرہ پیدا ہو چکا ہے!

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ آج بھی شدت کے ساتھ فعال ہے اور سندھ بھر خصوصاً کراچی میں دوپہر سے شام اور رات کے دوران گرج چمک، آندھی اور شدید بارش کی توقع ہے۔

گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش نے نظامِ زندگی کو درہم برہم کر دیا تھا اور آج بھی حالات مختلف نہیں لگتے، ماہرین کا کہنا ہے کہ بادل دوبارہ قہر برسائیں گے۔

درجہ حرارت کی بات کریں تو آج کم از کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے لیکن حبس اور نمی کی شدت عوام کو شدید بے چینی میں مبتلا کر رہی ہے۔

رات گئے سے اس سسٹم کی شدت میں جزوی کمی کا امکان ضرور ہے تاہم محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ یہ بارشوں کا سلسلہ جمعے تک جاری رہ سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں