پاکستان اور چین کےتاریخی تعلقات میں اعتماد، ہم آہنگی اور عملی شراکت داری کے نئے باب کھلتے جا رہے ہیں۔
چینی وزارت خارجہ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ مضبوط اور تاریخی تعلقات کے تناظر میں تازہ بیان جاری ہوا ہے۔ ترجمان کے مطابق چین اور پاکستان مضبوط دوست اور اہم امور میں شراکت دار ہیں۔ چینی وزیرخارجہ وانگ وی 3 سال میں پاکستان کا دوسرا اہم دورہ کریں گے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق دورے کے دوران اسٹریٹیجک رابطے اور بین الاقوامی وعلاقائی امور میں ہم آہنگی کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ چین اس دورے کے ذریعے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال جون میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے چین کاسرکاری دورہ کیاتھا۔ رواں سال فروری میں پاکستان کےصدر نے بھی چین کادورہ کیا۔ چینی صدراور پاکستانی قیادت دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کے لیے پُرعزم ہیں۔