بریشیا /اٹلی (رپورٹ:عارف علی عارف)اٹلی میں حالیہ دنوں ایک بڑے سائبر حملے نے دنیا بھر کے سیاحوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ملک کے مختلف ہوٹلز کے ڈیٹا بیس پر ہیکرز نے حملہ کیا اور سیاحوں کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے اسکین چرا لیے۔ یہ ڈیٹا تقریباً ایک لاکھ سیاحوں سے متعلق ہے اور ڈارک ویب پر فروخت کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔ماہرین کے مطابق یہ چرایا گیا ڈیٹا انتہائی حساس ہے اور اس کے مندرجہ ذیل خطرناک استعمالات ممکن ہیںجیسا کہ جعلی پاسپورٹس تیار کرنا‘ بینک اکاو¿نٹس کھلوانا‘ کریڈٹ فراڈ اور دیگر مالیاتی جرائم‘ شناختی چوری اور بلیک میلنگ۔ادھر ایجنسی برائے ڈیجیٹل اٹلی (AGID) نے خبردار کیا ہے کہ جون سے اگست 2025 کے دوران اٹلی کا سفر کرنے والے افراد خاص طور پر متاثر ہوسکتے ہیں۔ ایسے افراد کو فوراً درج ذیل اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی گئی ہے
٭ اپنا موجودہ پاسپورٹ فوری منسوخ کرائیں۔
٭ . نیا پاسپورٹ بنوائیں تاکہ مستقبل میں کسی بھی خطرے سے بچا جا سکے۔
٭ اپنے بینک اکاو¿نٹس اور کریڈٹ کارڈز پر کڑی نظر رکھیں۔
٭ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں متعلقہ حکام کو فوری اطلاع دیں۔
اٹلی کے حکام نے فوری تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور مختلف ہوٹلز کو اپنے سسٹمز کو مزید محفوظ بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ساتھ ہی بین الاقوامی سطح پر بھی سائبر سیکیورٹی ادارے اس معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ادھر یورپی یونین نے اس واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور اٹلی کو اپنی مکمل مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ یورپی سائبر سیکیورٹی ایجنسی (ENISA) اس واقعے کی تحقیقات اور متاثرہ ڈیٹا کی ٹریکنگ میں شامل ہے۔انٹرپول نے اعلان کیا ہے کہ وہ چوری شدہ ڈیٹا کی ڈارک ویب پر نگرانی کر رہا ہے اور جعلی پاسپورٹ یا دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے سراغ کے لیے عالمی سطح پر کوششیں تیز کی گئی ہیں۔دیگر ممالک: امریکہ اور برطانیہ سمیت کئی ممالک نے اپنے شہریوں کو ایڈوائزری جاری کی ہے کہ اگر وہ اس مدت میں اٹلی کا سفر کر چکے ہیں تو اپنے دستاویزات کی حفاظت کے لیے فوری اقدامات کریں۔
