دبئی: پاکستان مسلم لیگ (ن) متحدہ عرب امارات اقلیتی ونگ نے دبئی میں 78 ویں یوم آزادی کے حوالے سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔ پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات مینارٹی ونگ کے صدر جان قادر نے جابرامانت.سپنا جابر. Vices Pearty.آمرک اعمانوئیل.
کو کب سموئیل.کامران.ڈینیل.مسرت جان. ثناء اعجاز. سکینہ اعجاز اور اہل خانہ کے ساتھ یوم آزادی منایا۔ جان قادر نے کہا کہ مسیحی پاکستان کی تعمیر کے لیے اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور آج بھی ہم پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کر رہے ہیں,انہوں نے تقریب کے شرکاء سے کہا کہ مسیحی ہمیشہ پاکستان کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ جان قادر نے زائرین سے کہا کہ پاکستان کا یوم آزادی ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم نے کس طرح اور کتنی محنت کے بعد وطن حاصل کیا جہاں آج ہماری نسلیں آزادی کا سانس لے رہی ہیں ورنہ آج ہم غلامی کی زندگی گزار رہے ہوتے۔ پاکستان کا حصول ایک طویل جدوجہد ہے جس میں شہادتوں کی ایک طویل فہرست ہے۔ آج ہم اپنا ماضی بھول چکے ہیں۔ ہمیں ماضی کو یاد رکھنا چاہیے اور قربانیوں کو یاد رکھنا چاہیے اور ان اصولوں پر صدق دل سے عمل کرنا چاہیے جو قائداعظم نے وطن عزیز کے لیے وضع کیے تھے۔ اگر ان پر عمل کیا جائے تو ملک دن دگنی رات چوگنی ترقی کر سکتا ہے۔ یاد رکھیں، ہم صرف اسی صورت میں ترقی کر سکتے ہیں جب ہم قائد کے حکم پر عمل کریں۔ کیونکہ مخلصانہ عمل ہی ملک کو ترقی کی طرف لے جا سکتا ہے۔ تقریب میں قومی ترانے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا اور شہداء کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی۔ پروگرام کے آخر میں جان قادر نے تمام مہمانوں کا اس تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔