سرحد چیمبر اور پاکستان بزنس کو نسل شارجہ کے در میان با ہمی مفاہمت کی یاداشت پر دستخط,

شارجہ, سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے در میان با ہمی مفاہمت کی یا داشت پر دستخط کئے گئے جس کا مقصد با ہمی تجارتی اقتصادی تعاون اور سر ما یہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ اس ضمن میں گذشتہ روز چیمبر ہاؤس تقریب منعقد ہوئی جس کے دوران سر حدچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فضل مقیم خان اور پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے وائس چیئرمین عامر حسن نے معاہدے کی دستاویزات پر باضابطہ طور پر دستخط کیے۔


تقریب میں چیمبر کے سینئر نائب صدر عبد الجليل جان پا کستان بزنس کونسل شارجہ کے سیکرٹری جنرل سلمان و صال، محمد اعجاز، عمر عامر حسن ،ایڈوکیٹ، ظہور خان پجگی سر حد چیمبر سیکرٹری جنرل مقتصد احسن افسران اور دیگر موجود تھے۔ معاہدے کے مطابق دونوں ادارے باہمی تعاون کے فروغ تجارتی حجم کو بہتر بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں کا آغاز کریگی۔ مزید بر ا ں دونوں جا نب سے سرمایہ کاری کو بڑھانے، دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے اور ادارہ جاتی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تعاون کیا جائیگا۔ معاہدے میں کہا گیا کہ وہ تجارتی حجم کو بڑھانے اور سرمایہ کاری کے شعبے میں ممبران کے لیے صلاحیت سازی کے تربیتی سیشنز کا اہتمام کرنے کے لیے ایک مشترکہ فریم ورک بھی تیار کیا جا ئیگے۔ اس کے علاوہ سر حد چیمبر اور PBCS سرمایہ کاری کی پالیسیوں، ضوابط طریقہ کار مراعات اور مواقع کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کریں گے۔ معاہدے میں کاروباری وفود کا تبادلہ تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے، سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقع کی نشاندہی اور مشترکہ منصوبوں کے علاوہ تکنیکی ماہرین کا تبادلہ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ دونوں فریق اقتصادی، تجارتی اورسرمایہ کاری کے پیش رفت اور نئی پالیسیوں اور طریقے کار و اہم معلومات کے بارے میں بھی اشتراک و تبا دلہ کریں گے۔ سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نیاس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے معاہدے کو باہمی تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کیلئے سنگ میل قرار دیا۔ انھوں نے دونوں ممالک کے درمیان مزید تعاون کے فروغ بے پناہ مواقع مو جو د ہیں۔ صدر فضل مقیم خان نے کہا خیبر پختونخوا تیل اور گیس پن بجلی کی پیداوار کان کنی معدنیات قیمتی پتھروں اور دیگر اہم صنعتوں جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہے جس سے بیر و نی سر ما یہ کاروں کو بھر پور استفادہ حاصل کر نا چا ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی کمپنیوں کو باہمی اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے خیبر پختو نخوا میں موجودہ پوٹینشل اور مختلف اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت بھی دی۔ پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے وائس چیئرمین طاہر حسن نے بھی اس موقع پر اظہار خیا ل کرتے ہوئے کہا کہ چیمبر کے ساتھ تعاون سے دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ ملے گا اور یہ دونوں ممالک کی مہارتوں تحقیق اور صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے بھی معاون ثابت ہوگا۔ بعد ازاں دونوں اطراف کے حکام نے معاہدے کی دستاویزات کا تبادلہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں