دبئی (خالد محمود گوندل ) شارجہ, جانشین قبلہ شیخ الحدیث محدث قصوری اور سجادہ نشین آستانہ عالیہ محدث قصوری صاحبزادہ حافظ پیر مفتی محمد اختر علی قادری کے اعزاز میں ان کے دورہ دبئی کے دوران شارجہ میں ن لیگ امارات کے صدر محمد غوث قادری نے ظہرانہ تقریب کا اہتمام کیا جس میں یواے ای کی معروف علمی ، ادبی ،سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی میزبان محمد غوث قادری نے مہمانوں کو خوش آمدید کیا اور اسی امر کا اظہار کیا کہ دین اسلام کی ترقی وترویج وقت کی اہم ضرورت ہے پیر مفتی محمد اختر علی قادری
برطانیہ میں جو دینی خدمات سرانجام دے رہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں یقین ہے کہ نوجوان نسل کو دین کی آگاہی کے دوررس نتائج حاصل ہوں گے مہمان خصوصی مبلغ یورپ صاحبزدہ پیر مفتی محمد اختر علی قادری نے میزبان تقریب محمد غوث قادری اور شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے اس حوالے سے اپنی ہر ممکن کاوشیں بروئے کار لارہے ہیں تاکہ نوجوان نسل اور لوگوں کو دین اسلام کی سچائی سے آگاہی دی جاسکے تاکہ ہر کسی کو اللہ اور اس کے رسول کا قرب حاصل ہو اور وہ دنیا وآخرت کامیاب ہو سکے ظہرانہ تقریب میں میزبان محمد غوث قادری اور چودھری بشیر احمد شاہد نے تحائف بھی پیش کئے ، ا س موقع پر سینئر صحافی حافظ زاہد علی کے والد محترم کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت بھی کی گئی ۔