واٹس ایپ کا مس کالز کی یاددہانی کے لیے مفید فیچر متعارف

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور مفید فیچر متعارف کروا دیا ہے جس کے تحت مس کالز کے لیے یاددہانی (ریماینڈر) لگائی جاسکے گی۔

واٹس ایپ کے بیٹا ورژن استعمال کرنے والے کچھ صارفین کو یہ نیا فیچر دستیاب ہو گیا ہے، جس کے ذریعے وہ اسی چیٹ ونڈو میں جہاں کال ہوئی تھی، مس کال پر ریمائنڈر لگاسکتے ہیں۔
یہ فیچر بالکل اسی طرح کام کرتا ہے جیسے صارفین کسی میسج یا میڈیا پر طویل دباؤ دے کر اختیارات حاصل کرتے ہیں۔ اب مس کال پر بھی ایک نیا آپشن دکھائی دے گا جس سے ریمائنڈر سیٹ کیا جاسکتا ہے تاکہ بعد میں کال کرنا آسان ہو جائے۔

اس کے علاوہ صارفین کالز کے ٹیب میں جا کر بھی کسی مس کال پر ریمائنڈر لگا سکتے ہیں۔ واٹس ایپ مختلف اوقات کی پیشکش کرتا ہے، جیسے کہ 2 گھنٹے بعد، 8 گھنٹے بعد یا اگلے دن ریمائنڈر دینا۔ صارفین اپنی سہولت کے مطابق کسی خاص تاریخ اور وقت کا بھی انتخاب کرسکتے ہیں۔

جب منتخب کردہ وقت آتا ہے تو واٹس ایپ ایک خصوصی نوٹیفکیشن کے ذریعے صارف کو یاددہانی کراتا ہے کہ کس کال کا جواب دینا باقی ہے۔ خیال رہے کہ یہ ریمائنڈرز صرف صارف کے موبائل پر محفوظ ہوتے ہیں اور مکمل طور پر نجی رکھے جاتے ہیں۔

یہ فیچر فی الحال صرف کچھ بیٹا صارفین کے لیے دستیاب ہے جنہوں نے واٹس ایپ بیٹا کا تازہ ترین ورژن اینڈرائیڈ پر انسٹال کیا ہے، جبکہ دیگر صارفین کو یہ سہولت آئندہ اپ ڈیٹس میں فراہم کی جائے گی۔

کیمرا انٹرفیس میں ’نائٹ موڈ‘
علاوہ ازیں، واٹس ایپ نے کیمرہ انٹرفیس میں ’نائٹ موڈ‘ کا نیا فیچر بھی متعارف کرایا ہے، جو کم روشنی میں بغیر کسی فلٹر، لائٹ یا فلیش کے تصاویر کو زیادہ واضح اور روشن بناتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں