پنجاب میوزک گروپ انٹرنیشنل کے چیف آرگنائزر نزاکت علی خان نے اپنی شاندار روایت کو برقرار رکھتے ہوئے رفیع نائٹ کا عظیم الشان اہتمام کیا۔

دبئی (خالد محمود گوندل ) عجمان پنجاب میوزک گروپ انٹرنیشنل کے چیف آرگنائزر نزاکت علی خان نے اپنی شاندار روایت کو برقرار رکھتے ہوئے رفیع نائٹ کا عظیم الشان اہتمام کیا۔محمد رفیع نے سن 1924 میں ایک متوسط برصغیر مسلم گھرانے میں آنکھ کھولی اور لڑکپن کا کچھ عرصہ اندورن لاہور شہر میں گزارا۔


اس مختصر دورانیے میں رفیع المشہور نور محلہ بھاٹی گیٹ میں اپنی مدھر آواز سے عزیز و اقارب اور اہل علاقہ میں کافی معروف ہوتے گئے۔ نزاکت علی خان کے والد محترم حاجی صادق علی (مرحوم) بھی اس دور سے رفیع کے دوست اور مداح تھے۔پی ایم جی کے قیام کے بعد سے نزاکت اپنے والد محترم کے برادرم دوست اور ہندوستان کے عظیم پلے بیک سنگر رفیع کو نذرانہ عقیدت پیش کرنے کے لئے سالانہ اس نائٹ کا اہتمامِ خاص کرتے ہیں۔ اسی پس منظر کے پیش نظر اس سال یہ خصوصی محفل نزاکت کی رہائش گاہ عجمان میں منعقد کی گئی۔رفیع نائٹ کے مہمانِ خصوصی میں کالکو کمپنی کے مینیجر شہباز علی نے دوحہ قطر سے خصوصی شرکت فرمائی۔ رفیع کے ٹریبیوٹ میں خصوصاً گائیک استاد شوکت علی کے شاگرد خاص سنگر شبیر شوکت، عامر رفیع، عمران بوبی، استاد الطاف حسین طافو کے برخوردار استاد سجاد طافو اور ورلڈ فیمس سنتو خاں قوال فیملی کے شاگرد واصف علی سنتو قوال شامل تھے۔ دیگر رفیع لورز اور پروگرام منتظمین میں جناب حیدر علی خالد سنگر، وسیم احمد، احسن رضا بٹ، نثار احمد قادری، شفاقت علی اور اعجاز علی چاند شامل تھے۔ کیک کٹنگ کے بعد تقریب کا باقاعدہ آغاز لاہور آرٹس کونسل کی رکن میڈم نوین روما نے رفیع کی تعریف میں رومانوی کلمات سے کیا۔ تمام پرفارمرز نے رفیع کی زندگی و گائیکی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا اور حاضری کے لئے مختلف فلمی گیتوں کو لائیو میوزک اور پر بھی خوب گنگنایا۔حاضرین محفل اور خصوصاً نجی فیملیز نے فنگشن کو خوب انجوائے کیا۔
پروگرام رات گئے تک جاری رہا جس میں حاضرین کو بھی شوقیہ سنگنگ کا بھرپور موقع فراہم کیا گیا۔ پروگرام کی اختتامی تقریب میں شیخ امجد اور شان جہانگیر نے نزاکت علی خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا,

اپنا تبصرہ بھیجیں