امریکی ریاست نیبراسکا میں بائیو فیول پلانٹ میں دھماکہ، 3 افراد ہلاک

امریکی ریاست نیبراسکا میں بائیو فیول پلانٹ میں دھماکے سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی حکام کے مطابق دھماکہ ہورائزن بائیو فیولز کے ٹاور میں ہوا جس سے پلانٹ کی چھت اڑ گئی۔

رپورٹ کے مطابق دھماکے کے بعد ٹاور میں آگ لگ گئی جسے فوری طور پر بجھا دیا گیا جس کی تصاویر بھی جاری کی گئیں۔

رپورٹ میں مزہید بتایا گیا کہ بائیو فیول پلانٹ دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد میں دو بچے اور ایک ملازم شامل ہے۔

امریکی حکام کے مطابق دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں