کراچی میں پسند کی شادی کے خلاف نام نہاد غیرت کے نام پر بھائی نے اپنی بہن، بہنوئی اور معصوم بھانجے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
کراچی کے علاقے گھگر پھاٹک کے قریب پسند کی شادی کرنے والے ایک خاندان پر نام نہاد غیرت کے نام پر دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، جس میں میاں بیوی اور ان کے معصوم بچے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتولین کی جان لینے والا ملزم ان کی مقتولہ کا بھائی ہے جس نے شادی کے خلاف ہونے کی بنا پر یہ وحشیانہ اقدام کیا۔ مقتولین میں 45 سالہ عبدالمجید، 40 سالہ سکینہ اور 6 سالہ عبدالنبی شامل ہیں، جو بلوچستان کے ضلع لسبیلہ سے تعلق رکھتے تھے۔
ایس ایس پی ملیر کے مطابق 7 سال قبل محبت کی شادی کی تھی، چند ماہ قبل ہی گھگر پھاٹک کے قریب منتقل ہوئے تھے، سکینہ کا بھائی بلوچستان سے کراچی آیا اور اس نے تینوں کو قتل کیا۔
پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزم نے عبدالمجید کے بھائی کو فون پر قتل کی اطلاع دی، جائے وقوع سے دو کلہاڑیاں، بیلچہ، مردانہ چپل اور جوتا ملا ہے۔ مقتولین نے سات سال قبل پسند کی شادی کی تھی۔
واضح رہے کہ شہر قائد میں گذشتہ تین دنوں کے دوران 5 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا