این ڈی ایم اے نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر 100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل 2 کارگو طیارے فلسطین بھیجے جائیں گے۔
این ڈی ایم اے کا کہناتھا کہ فلسطنیوں کیلئے امدادی کارگو طیاروں کی پروازیں اگلے 2 دن میں روانہ ہوں گی، امدادی سامان خصوصی پروازوں کے ذریعے اردن اور مصر کے راستے فلسطین پہنچایا جائے گا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار امدادی سامان کی روانگی اور ترسیل کی نگرانی کریں گے۔