روس کے مشرق بعید میں بدھ کی صبح آنے والے 8.8 شدت کے زلزلے نے بحرالکاہل کے پورے خطے میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) کے مطابق زلزلے کا مرکز روسی شہر پیٹروپاولوسک-کامچاٹسکی (Petropavlovsk-Kamchatsky) کے قریب تھا، جہاں آبادی قریباً 1 لاکھ 81 ہزار ہے۔ زلزلے کے فوری بعد بحرالکاہل میں سونامی کی وارننگز جاری کر دی گئیں، جن میں ہوائی، الاسکا، جاپان، فلپائن، چلی، نیوزی لینڈ اور دیگر ساحلی علاقے شامل ہیں۔
سونامی وارننگز اور متاثرہ علاقے
الاسکا کے ایلیوشین جزائر اور ہوائی میں سونامی وارننگ جاری
کیلیفورنیا، اوریگن، واشنگٹن (امریکا) اور برٹش کولمبیا (کینیڈا) کے لیے ایڈوائزری
جاپان، نیوزی لینڈ، فلپائن، چلی اور ایکواڈور میں ساحلی خطرہ
سونامی کی بلند لہریں ریکارڈ
کریسنٹ سٹی، کیلیفورنیا: 5.7 فٹ
پورٹ سان لوئس: 3.2 فٹ
پورٹ اورفرڈ، اوریگن: 2.0 فٹ
موک لپس، واشنگٹن: 1 فٹ
روس کے جزائر کوریل میں پہلی لہر ٹکرائی
Tsunami waves are hitting the Russian coast of Kamchatka. The video is from the port of Severo-Kurilsk. pic.twitter.com/zrQtt2IeX7
— severe-weather.EU (@severeweatherEU) July 30, 2025
ہوائی میں انخلا اور ہنگامی اقدامات
ہوائی میں تمام جزائر پر خطرناک لہروں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ہونولولو میں ٹریفک جام، سائرن کی آوازیں، اور لوگوں کا ساحلی علاقوں سے انخلا جاری ہے۔ ریاستی نمائندے داریئس کیلا کے مطابق اوآہو جزیرے پر پہاڑی راستے بطور انخلا راستہ کھولے جا رہے ہیں۔ کچھ اسکولوں نے موسم گرما کی تعطیلات کے باوجود کھیلوں کی سرگرمیاں منسوخ کر دی ہیں۔
جاپان اور دیگر ایشیائی ممالک
جاپانی محکمہ موسمیات کے مطابق 10 فٹ تک بلند لہریں ممکن ہیں، اور پہلے مرحلے میں نیمورو، ہوکائیڈو میں 1 فٹ بلند لہر ریکارڈ ہوئی۔ تاہم فوکوشیما اور دیگر جوہری بجلی گھروں میں فی الحال کسی قسم کی خرابی رپورٹ نہیں ہوئی۔ قریباً 4000 کارکن بلند مقامات پر منتقل کر دیے گئے ہیں۔
فلپائن اور نیوزی لینڈ کی ہدایات
فلپائن میں 1 سے 3 فٹ اونچی لہریں متوقع ہیں۔ حکام نے عوام کو ساحلی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ نیوزی لینڈ میں غیر معمولی بحری لہروں اور خطرناک بہاؤ کا الرٹ جاری ہوا ہے، لوگوں کو بندرگاہوں، دریا کناروں اور ساحلی علاقوں سے دور رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔
روس میں اثرات اور ابتدائی نقصان
روس کے شہر پیٹروپاولوسک-کامچاٹسکی میں لوگ ننگے پاؤں گھروں سے باہر نکل آئے، گھروں کے فرنیچر اُلٹ گئے، بالکونیاں لرزتی رہیں۔ بجلی اور موبائل فون سروس متاثر ہوئی۔ جزائر کوریل کے گورنر کے مطابق لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں۔
زلزلے کی شدت میں اضافہ اور آفٹر شاکس
زلزلے کو ابتدائی طور پر 8.0 قرار دیا گیا، بعد میں اسے 8.8 میں اپ گریڈ کیا گیا۔ اب تک 5.0 یا اس سے زیادہ شدت کے 12 سے زائد آفٹر شاکس آ چکے ہیں۔
تاریخی تناظر اور خطرے کی شدت
یہ 2025 کا سب سے شدید زلزلہ ہے۔2011 کے توہوکو (جاپان) زلزلے کے بعد سب سے طاقتور زلزلہ، USGS نے ریڈ پیجر الرٹ جاری کیا ہے، جس کا مطلب اربوں ڈالر کا ممکنہ نقصان۔ کامچاٹکا پٹی دنیا کے سب سے متحرک زلزلہ خیز علاقوں میں شامل ہے۔
1952 میں اسی علاقے میں 9.0 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس کے باعث ہوائی میں 30 فٹ بلند لہریں پیدا ہوئیں مگر جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔