کراچی میں نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار ڈمپر ہوٹل پر بیٹھےشہریوں پر چڑھ گیا،حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا،پولیس نےڈائیور کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کےمطابق ڈمپرڈائیورتیزی سےڈائیونگ کررہا تھا،جس کےباعث ڈمپر بےقابو ہونے سےہوٹل کے باہر بیٹھے افراد پرچڑھ گیا،حادثےمیں ارشاد نامی شخص شدید زخمی ہوگیا،جو اسپتال منتقلی سےقبل ہی دم توڑ گیا۔
واقعے کے بعد موقع پرموجود لوگوں نےڈمپرڈائیوراعجازکو پکڑکرپولیس کےحوالےکردیا،پولیس نےڈمپر تحویل میں لےکرتفتیش شروع کردی،حادثے میں کئی موٹرسائیکلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔