دبئی پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے میڈیا کوارڈینیٹر شہزاد احمد بٹ کے اچانک سانحہ ارتحال پر مسلم لیگ ن دبئی نے پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا جس میں ن لیگی عہد یداروں ، کارکنوں اور پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں نے بھر پور شرکت کی-
دعائیہ تقریب میں سہیل عامر گھمن ،محمد غوث قادری، میاں غلام محی الدین ،ملک شہزاد یونس ، عبدالمجید مغل، سرفراز حسین مغل، جان قادر، عامر بشیر انجم، بشیر احمد شاہد، حاجی محمد نواز، ایم سجاد، ڈاکٹر اکرم شہزاد ، رانامحمد اقبال، شوکت محمود بٹ، پاکستان قونصلیٹ دبئی سے ویلفیئر قونصلر جنید مرتضی ، نوید احمد، محمد شفیق جنجوعہ ، چوہدری رمضان شان، حاجی محمد یونس، سید سلیم اختر، چوہدری عبد الرزاق، محمد عظیم، آصف ٹھاکر، خالد محمود طارق، راشد فاروق، مظہر حسین جاوید،عرفان اقبال طور، عدنان طور، محمد عمر بلوچ، حاجی رشید اکبر، چوہدری فاروق وڑائچ ، محمد اقبال،ظہیر احمد ، وقاص گھمن، علی شہزاد بٹ، محمود بٹ، حا فظ مبشر حسین، ملک شبیر اعوان، شفقت قادری اور دیگر بہت سے لوگوں نے شرکت کی-
اس موقع پر مرحوم شہزاد احمد بٹ کی روح کو ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور مرحوم کے اوصاف حمیدہ بیان کئے گئے-ن لیگ دبئی کے صدر عامر سہیل گھمن اور ن لیگ منارٹی ونگ کے صدر جان قادر نے مرحوم شہزاد احمد بٹ کی پاکستانی کمیونٹی اور ن لیگ کے لئے خدمات پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا- متذکرہ مقررین نے کہا کہ مرحوم شہزاد احمد بٹ ایک مخلص ، ہمدرد اور ہر ایک کے کام آنے والے انسان تھے- ان کی وفات سے جہاں پاکستانی کمیونٹی ایک مخلص دوست سے محروم ہوئی ہے وہاں ن لیگ امارات بھی ایک مخلص ساتھی سے محروم ہو گئی ہے- شہزاد احمد بٹ کے انتقال سے مسلم لیگ ن امارات میں سیاسی خلاء پیدا ہو گیا ہے جو برسوں پورا نہ ہو سکے گا-
تقریب کے آخر میں مرحوم شہزاد احمد بٹ کے لئے دعائے بخشش و مغفرت اور لواحقین کے لئے دعائے صبر جمیل کی گئی-