بھارتی شہر احمد آباد میں مسافر طیارے کو حادثہ کیوں پیش آیا،رپورٹ سامنے آگئی۔
بھارت کےایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو کی ابتدائی رپورٹ میں کہاگیا کہ حادثہ دونوں انجنوں کو ایندھن سپلائی بند ہونے سے پیش آیا۔
رپورٹ کےمطابق طیارے کےایندھن کنٹرول کرنےوالےدونوں سوئچزایک سکینڈکےفرق سےکٹ آف ہوگئےتھے،
ایندھن کی سپلائی منقطع ہونے سے انجن بند اور جہازنیچے آنےلگا،کاک پٹ ریکارڈنگ میں ایک پائلٹ کو دوسرے سےپوچھتےسناگیاکہ اس نے”کٹ”کیوں کیا۔
دوسرے پائلٹ نےجواب دیا کہ اس نےایسانہیں کیا،رپورٹ میں سوئچ کٹ آف ہونےکی بھی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی،رپورٹ میں بوئنگ اورانجن بنانےوالےاداروں کےخلاف کوئی کارروائی تجویزنہیں کی گئی۔