ٹرمپ انتظامیہ نےمحکمہ خارجہ کےسیکڑوں ملازمین کی چھٹی کردی۔
عدالت سے گرین سگنل ملتے ہی تقریباً 1400ملازمین کونوکریوں سے فارغ کردیا،امریکی محکمہ خارجہ کے امریکا میں کام کرنےوالے 1107 سول سروس ورکرزجبکہ246 فارن سروس افسران کو خط لکھ کرفیصلے سے آگاہ کیا گیا۔
برطرف کیے گئے ملازمین میں سے کئی کی آنکھیں اشکبار تھیں,ہاتھوں میں اپنے سامان سے بھرے بکس اٹھائے ملازمین ساتھیوں سے گلے لگ کر روتے رہے۔