ایپل کا 2026 کا منصوبہ: نیا بجٹ آئی فون، آئی پیڈز اور میکس متعارف ہوں گے

ایپل انکارپوریشن 2026 کی پہلی ششماہی کے دوران متعدد نئی مصنوعات لانچ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، جن میں ایک نیامگر کم قیمت آئی فون، کئی نئے آئی پیڈز، اور اپ گریڈڈ میک کمپیوٹر شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ نئی لائن اپ اگلے سال بہار تک متعارف ہو گی، جس میں ایپل کے انٹری لیول ٹیبلٹ، آئی پیڈ ایئر، اور ایک نیا بیرونی میک مانیٹر شامل ہیں، نسبتاً سستے اسمارٹ فون کا نام آئی فون 17 ای ہوگا، جو اس سال کے شروع میں لانچ کیے گئے 599 ڈالر مالیت کے ماڈل کا نیا ورژن ہوگا۔

ایپل نئے میک بک پرو اور میک بک ایئر پر بھی کام کر رہا ہے، جو اصل میں 2025 میں ریلیز ہونے تھے، تاہم اب ان کی ممکنہ ریلیز 2026 میں متوقع ہے۔
نئی مصنوعات کا مقصد کمپنی کی آمدنی میں تسلسل لانا ہے، جو حالیہ برسوں میں غیر یقینی صورتحال کا شکار رہی ہے۔ کووڈ وبا کے دوران فروخت میں اضافے کے بعد گزشتہ 2 برسوں سے طلب میں کمی دیکھی گئی ہے، جس کی ایک وجہ نئی مصنوعات کی تاخیر سے ریلیز بھی ہے۔
2026 کے اوائل میں متوقع ایپل مصنوعات میں سر فہرست آئی فون 17 ای ہے جو 16 ایکی طرح کا ڈیزائن رکھتا ہے لیکن نئے اے 19 پروسیسر کے ساتھ ہوگا جس کا کوڈ نام وی 159ہے، اور ریلیز آئندہ سال کے اوائل میں متوقع ہے۔

نئے آئی پیڈزجن کے کوڈ نام جے 581 اور 582 مارچ یا اپریل 2026 میں لانچ متوقع ہیں، جو اپنے موجودہ ماڈل جیسے ڈیزائن میں ہی دستیاب ہوگا مگر تیز تر چِپ کے ساتھ، اسی طرح آئی پیڈ ایئر آئی پیڈ پرو ایم5 اپ گریڈڈ چپ کے ساتھ لانچ ہوگا۔
میک بک پرو 14 اور 16 انچ ماڈلز کوڈ جے 714 اور جے 716 ایم 5 چپ کے ساتھ 2026 کے اوائل میں متوقع ہیں، یہ موجودہ ڈیزائن میں آخری اپڈیٹ ہوگی، اس کے بعد نئے کیس اور او ایل ای ڈی اسکرین متعارف ہوں گی۔
میک بک ایئر کوڈ جے 813 اور جے 815 کے ساتھ 2026 کے اوائل میں متعارف کیا جائے گا، جبکہ ایپل اسٹوڈیو ڈسپلے کے بعد میک کا پہلا نیا بیرونی مانیٹر کا ماڈل 2026 میں متوقع ہے، اسی طرح اسمارٹ ہوم ہب کوڈ جے 490، جو پہلے 2025 میں آنا تھا، لیکن اب سری کی نئی اپڈیٹس کی وجہ سے 2026 میں متوقع ہے۔
ایپل کی 2026 کی یہ نئی لائن اپ موجودہ سال کے روایتی فال اپ گریڈ سائیکل کے فوراً بعد آئے گی، جس میں سلم ڈیزائن والا آئی فون 17، ری ڈیزائن شدہ پرو ماڈلز، نئی ایپل واچز، تیز رفتار ویژن پرو ہیڈسیٹ، اور اپ گریڈڈ آئی پیڈ پرو شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں