راولپنڈی میں تھانہ روات کے علاقے ڈھوک چوہدریاں تخت پڑی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں باپ نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر اپنی ہی بیٹی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اخلاق احمد نے اپنی بیٹی مہک شہزادی سے ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن بیٹی کے انکار پر طیش میں آکر اسے گولی مار کر قتل کردیا۔
واقعے کا مقدمہ ہیڈ کانسٹیبل شہباز انجم کیانی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے بیٹی پر فائرنگ کرکے قتل کیا اور یہ اقدام فساد فی الارض کے زمرے میں آتا ہے۔
پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔