سویڈن نے پاکستان کیلئے ویزا سروسز دوبارہ شروع کر دی

سویڈن کے سفارتخانے کی جانب سے پاکستان کیلئے ویزا سروسز دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔

یورپی ملک کے سفارتخانے نے کہا ہے کہ سویڈن جانے کے خواہشمند افراد اسلام آباد میں ویزا درخواست دے سکتے ہیں۔

پاکستانی شہری 90 دن کیلئے شینگن ویزے کی درخواست پاکستان میں ہی دے سکتے ہیں، درخواستوں کو اسلام آباد میں وی ایف ایس گلوبل کے ذریعے وصول کیا جائے گا۔
مزید معلومات سویڈن کی امیگریشن ایجنسی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں، مشاورت کے بعد سویڈن کی حکومت نے اسلام آباد میں ویزا سروسز کی بحالی کا اعلان کیا۔

یاد رہے کہ سویڈن نے اپریل 2023 میں سیکیورٹی وجوہات پر ویزاسروسز عارضی طور پر بند کی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں