انڈونیشیا کے آبنائے بالی میں مسافر بحری جہاز ڈوبنے سےلاپتہ افراد کی تعداد 61 ہوگئے۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق ایسٹ جاوا سرچ اینڈ ریسکیو آفس کے ایک سینئر اہلکار تھولیب واٹیلہان نے بتایا کہ انڈونیشیا کے آبنائے بالی میں جمعرات کی صبح ایک مسافر بحری جہاز کے ڈوبنے سے چار افراد کی موت کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ 61افراد لاپتہ ہیں اور 23 دیگر زندہ بچ گئے ہیں۔
اہلکار کے مطابق لکڑی کا بحری جہاز مشرقی جاوا کے بنیوانگی ریجنسی میں کیتاپانگ بندرگاہ سے بالی جزیرے پر جمبرانا ریجنسی میں گلیمانوک بندرگاہ جا رہا تھا، جب وہ ڈوب گیا۔
اس کے بعد سے بالی جزیرے اور مشرقی جاوا دونوں سے تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔