گجرات پولیس نے گزشتہ ماہ قتل ہونیوالے ٹک ٹاکر کے قتل کا معمہ حل کر لیا۔
گجرات کے نواحی علاقہ جلالپور جٹاں میں گزشتہ ماہ مقدر عباس نامی ٹک ٹاکر کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔جس کا معمہ پولیس نے حل کر لیا ہے۔
ڈی پی او گجرات مہر ریاض کے مطابق مقتول ٹک ٹاکر اور ملزمان کے درمیان ٹک ٹاک ویڈیوز پر جھگڑا چل رہا تھا جس کے رنج میں ملزمان نے مقدر عباس کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔
ڈی پی او گجرات مہر ریاض کے مطابق ٹک ٹاکر کو قتل کرنیوالے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزمان نے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے اور تفتیش کا دائرہ کار بھی وسیع کر دیا گیا ہے۔