وفاقی حکومت نے مالی سال 25-2024 کے لیے مقرر کردہ مہنگائی کا ہدف حاصل کرلیا، گزشتہ مالی سال مہنگائی کا ہدف 12 فیصد مقرر کیا گیا تھا جبکہ اس دوران اوسط مہنگائی 4.49 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مئی 2025 کے مقابلے میں جون 2025 میں مہنگائی کی شرح میں 0.23 فیصد اضافہ ہوا جبکہ جون 2025 میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 3.23 فیصد رہی۔
ماہانہ بنیادوں پر جون میں شہروں میں مہنگائی میں 0.08 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ ماہ دیہی علاقوں میں ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.47 فیصد اضافہ ہو۔
جون 2025 میں شہری علاقوں میں سالانہ مہنگائی 3 فیصد رہی، دیہی علاقوں میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی 3.58 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ وزارت خزانہ نے جون کے لیے مہنگائی کا تخمینہ 3 سے 4 فیصد کے درمیان لگایا تھا۔