پاکستانی طلبہ نے دنیا کو ’اے آئی‘ میں پیچھے چھوڑ دیا، عالمی سطح پر پذیرائی

منیلا میں پاکستان کے سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی طلبہ کی ٹیموں نے 2025 ایشیا پیسیفک (اے پی اے سی) سولیوشن چیلنج میں نمایاں اعزازات حاصل کیے ہیں۔ یہ عالمی شہرت یافتہ ٹیکنالوجی مقابلہ گوگل اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا۔

ایشیا پیسیفک کے 12 ممالک سے شرکت کرنے والی 750 سے زیادہ ٹیموں میں سے اسلام آباد کے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی ٹیم جیو جیما کو مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس مقابلے کے ٹاپ 10 فائنلسٹ میں جنوبی کوریا، جاپان، سنگاپور، فلپائن اور انڈونیشیا کی ٹیمیں بھی شامل تھیں۔

جیو جیما کی ٹیم نے سیٹلائٹ امیجری اور مصنوعی ذہانت کو جیمنائی اے پی آئی کے ذریعے یکجا کرتے ہوئے ایک جدید نظام تیار کیا جو قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں کے لیے ابتدائی وارننگ الرٹس اور خطرے کا تجزیہ فراہم کرتا ہے۔ ان کا یہ نظام جغرافیائی ٹیکنالوجی کے ذریعے جان بچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس ٹیم میں احمد اقبال، حنزلہ بن یونس، خلیل الرحمان اور عبداللہ آصف شامل تھے، جنہیں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے جدید اور مؤثر حل پیش کرنے پر سراہا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں