حاجی محمد نواز کی جانب سے حاجی نور محمد حال مقیم UK کے اعزاز میں عشائیہ

مسلم لیگ ن کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حاجی محمد نواز نے مہمان خصوصی حاجی نور محمد کا پھولوں سے استقبال کیا۔
حاجی محمد نواز ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن کی طرف سے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا-


چیئرمین شوکت گروپ آف کمپنیز اور سینئر نائب صدر ٹریڈ ونگ مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات شوکت محمود بٹ اور محمد فہد شوکت کی جانب سے حاجی نور محمد حال مقیم UK کے اعزاز میں شارجہ میں ایک شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ میزبان شوکت محمود بٹ، فہد شوکت بٹ اور مسلم لیگ ن کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حاجی محمد نواز نے مہمان خصوصی حاجی نور محمد کا پھولوں سے استقبال کیا۔ تقریب کا آغاز حاجی محمد نوازنے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ مہمان خصوصی حاجی نور محمدنے شوکت محمود بٹ کی کاوشوں کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا- حاجی محمد نواز نے تمام دوستوں کا تعارف کروایا ۔ عشائیہ میں على امجد. چوہدری محسن، راشد علی بریار، على شهراز، عدنان،ملک ذوالفقار حیدر، ملک نبیل احمد، چوہدری علی ظفر، ندیم احمد ملکی، ملک امجد، چوہدری عمران مهندی اور دیگر نے شرکت کی۔ آخر میں میزبان شوکت محمود بٹ اور فہد شوکت بٹ نے تمام مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کیا۔ تمام دوستوں کی بہترین کھانے سے تواضع کی گئی-

اپنا تبصرہ بھیجیں