جنگ کے بعد پہلی بارپاک بھارت وزرائے دفاع کی چین میں ملاقات کا امکان

پاک بھارت جنگ کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کے درمیان پہلی ملاقات کا امکان ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں وزیردفاع خواجہ آصف اور بھارتی ہم منصب راج ناتھ سنگھ کی ملاقات متوقع ہے۔ دونوں ممالک کےوزرائے دفاع شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پاک بھارت وزرائے دفاع کی ملاقات طے نہیں ۔ ایس سی او اجلاس میں چین سمیت روس اور دیگر ملکوں کے وزرائے دفاع شریک ہوں گے ۔ ایس سی او اجلاس میں علاقائی اور عالمی سلامتی کے علاوہ دہشت گردی کیخلاف تعاون اور عسکری روابط پر غور ہوگا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس چین میں ہوگا جس کی میزبانی چینی وزیر دفاع کریں گے۔ پاکستان کی جانب سے وزیر دفاع خواجہ آصف وفد کے ہمراہ شریک ہوں گے اسی طرح بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگ بھی اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس میں چین، روس اور دیگر ممالک کے ہم منصب بھی شرکت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں