ایران اور اسرائیل جنگ بندی پر راضی ہوگئے، صدر ٹرمپ کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور ایران جنگ بندی پر متفق ہوگئے اور اگلے 6 گھنٹوں میں حملے بند کردیے جائیں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر کہا کہ میں ان کا کہنا تھا کہ سب کو مبارک ہو، اسرائیل اور ایران کے درمیان مکمل جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران اور اسرائیل پہلے اپنے جاری آخری مشن مکمل کریں گے جس کے بعد اگلے 6 گھنٹوں بعد جنگ بندی کا آغاز ہوجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ باضابطہ طور پر جنگ بندی کا آغاز پہلے ایران کرے گا اور 12ویں گھنٹے پر اسرائیل بھی جنگ بندی شروع کردے گا جب کہ 24ویں گھنٹے پر ’12 روزہ جنگ‘ کے خاتمے کو دنیا بھر میں باقاعدہ طور پر تسلیم کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ باضابطہ طور پر جنگ بندی کا آغاز پہلے ایران کرے گا اور 12ویں گھنٹے پر اسرائیل بھی جنگ بندی شروع کردے گا جب کہ 24ویں گھنٹے پر جنگ کے خاتمے کو دنیا بھر میں باقاعدہ طور پر تسلیم کیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ جنگ بندی کے دوران دونوں فریق پرامن اور باعزت رویہ اختیار کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سب کچھ منصوبے کے مطابق چلے گا اور ایسا ہوتا ہے تو میں اسرائیل اور ایران دونوں کو ان کی ہمت، استقامت، اور دانشمندی پر مبارکباد دینا چاہتا ہوں کہ انہوں نے ایسی جنگ کو ختم کیا جسے برسوں جاری رکھا جا سکتا تھا۔

قبل ازیں ایران کی جانب سے قطر میں امریکی ایئربیس پر حملے کے ردعمل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران اب اپنی کارروائی مکمل کرچکا ہے اور امید ہے کہ اب ایران امن کی جانب لوٹے گا، اسرائیل کو بھی امن کی جانب بڑھنے کی ترغیب دیں گے، دنیا کو مبارک ہو اب امن کا وقت ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے قطر میں واقع امریکی ایئربیس العدید پر حملے کے جواب میں ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا جواب کمزور تھا جس کی توقع پہلے ہی کی جا رہی تھی اور امریکا نے اس کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا۔

ٹرتھ سوشل پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ قطر میں امریکی ایئزبیس پر ایران کی جانب سے داغے گئے 14 میزائلوں میں سے 13 کو مار گرایا گیا جبکہ ایک میزائل کو اس لیے جانے دیا گیا کیونکہ وہ کسی خطرناک سمت میں نہیں جارہا تھا۔

ٹرمپ نے کہا کہ اس حملے میں کوئی امریکی شہری زخمی یا ہلاک نہیں ہوا اور نقصان بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے حملے سے قبل پیشگی اطلاع دی، جس کے باعث جانی نقصان سے بچا جاسکا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران اب اپنی کارروائی مکمل کرچکا ہے اور مستقبل میں نفرت کی بجائے خطے میں امن کی طرف بڑھے گا۔

صدر نے قطری امیر کا بھی شکریہ ادا کیا اور ان کی خطے میں امن قائم رکھنے کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ حملے کے دوران کوئی قطری شہری بھی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اسرائیل کو بھی امن کے لیے آگے بڑھنے کی ترغیب دیں گے۔

ایران کی پاسداران انقلاب نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر میں امریکی اڈے پر تباہ کن اور مضبوط حملہ کیا ہے۔ ہم ایران پر کسی بھی حملے کا جواب دینے سے باز نہیں رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں