کراچی: سینئر سیاستدان اور ممتاز سماجی رہنماء ایڈوکیٹ سید شفقت علی شاہ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کے حوالے سے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں اس ملاقات سے خوش آئند باتیں نکلیں گی۔
ایڈوکیٹ سید شفقت علی شاہ کے پریس ترجمان کے مطابق ایڈوکیٹ سید شفقت علی شاہ نے کہا کہ اس ملاقات سے آنے والے دنوں میں بہتر نتائج نکلیں گے کیونکہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ٹرمپ کی ملاقات بہت اہم ہے، حالیہ کشیدگی میں پاکستانی آرمی چیف کو مدعو کرنا تمام پاکستانیوں کے لیے عزت کا باعث ہے۔