دبئی پشاور میں منعقدہ عظیم الشان سادات کنونشن میں ملک بھر سے 13 سادات تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی، جس کے بعد متفقہ طور پر آل پاکستان سادات سپریم کونسل کی نئی قیادت کا انتخاب عمل میں لایا گیا-
کنونشن میں متحدہ سادات حق پرست پاکستان ، سادات فلاحی تحریک پاکستان ، تنظیم السادات پاکستان ، سادات فاؤنڈیشن خیبر پختونخواہ ، کاروانِ سادات خیبر پختونخواہ ، یونائیٹڈ سادات سوات ، سادات یوتھ آرگنائزیشن گلگت بلتستان ، سادات سماجی تحریک حقیقی ، سادات فاؤنڈیشن چترال ، سادات بنو فاطمیہ پنجاب اور تنظیم السادات اتحاد آزاد کشمیر کی تنظیموں نے شرکت کی-
معزز تنظیموں نے اس فیصلے کی تائید و حمایت کی اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے چیئرمین پیر سید قیوم شاہ کو با ضابطہ طور پر چیئرمین آ ل پاکستان سادات کونسل اور سید زبیر الہی کو وائس چیئرمین منتخب کیا گیا۔ تنظیم کے معزز عہدے داروں نے پیر سید قیوم شاہ اور سید زبیر الہی کو روایتی پشتون پگڑی پہنائی اور مبارکبادی-
یہ قیادت سادات کے اتحاد، خدمت، اور وقار کی نئی علامت ثابت ہو گی۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس متفقہ قیادت کو سادات کرام کے حقوق کی حفاظت اور نوجوان نسل کی رہنمائی کے لیے کامیاب فرمائے-