وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔
وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 95 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 43 ہوگئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 262 روپے 59 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ آرہا ہے، جس کے باعث پاکستان میں بھی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے