ملزم ثنایوسف سے دوستی کرنا چاہتا تھا، مسلسل پیشکش مسترد ہونے پر انتہائی قدم اُٹھایا،آئی جی اسلام آباد کا دعوی

آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نےدعوی کیا ہے کہ ملزم ثنایوسف سے دوستی کرناچاہتاتھا،مقتولہ کی جانب سے مسلسل پیشکش مسترد ہونے پر انتہائی قدم اُٹھایا۔

آئی جی اسلام آبادعلی ناصررضوی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ملزم عمر حیات میٹرک پاس ہے، اسکے والد گرڈ 16کے ریٹائرڈ سرکاری ملازم ہیں،ملزم فیصل آباد کا ہی رہائشی ہے۔

آئی جی علی ناصررضوی کا کہنا تھا کہ ثنا یوسف کا قتل سانحہ ہےکسی بھی بیٹی کا بے دردی سے قتل ہوجانا پولیس کیلئے چیلنج تھا۔،اسلام آبادپولیس نےکیس کوبہت پروفیشنل اندازمیں لیا،ثنایوسف کو2جون کو شام 5بجےملزم نے گھر کے اندر 5 گولیاں ماریں،پولیس نےقتل کیس کی تفتیش کیلئے7ٹیمیں بنائیں،تفتیش کیلئے 113 کیمروں کی فوٹیجز حاصل کی گئیں، 300 سے زیادہ کالز کا تجزیہ کیا گیا، سوشل میڈیا سمیت مختلف پہلوؤں کے حوالے سے تفتیش کی گئی۔

آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے 11چھاپے مارےگئے،اسلام آبادمیں 3، فیصل آبادمیں 2 اورجڑانوالہ میں ایک مقام پر چھاپہ ماراگیا

اپنا تبصرہ بھیجیں