حکومت نے بڑی عید سے قبل اہم اقدام کرتے ہوئے کرایوں میں اضافہ واپس لے لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات ہوئی اور اس دوران اسلام آباد کے فلاحی منصوبوں اور عوامی سہولتوں میں بہتری کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ واپس لینے کی ہدایت کی اور وزیراعظم کی ہدایت پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے فوری فیصلہ کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ فی الفور واپس لے لیا۔
ذرائع نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ واپس لینے کا نوٹیفکیشن فوری آج رات جاری کرنے کی ہدایت کی گئی اور وزیراعظم نے کہا کہ عید الاضحیٰ سے قبل ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ عوام کے لیے عید کی خوشیوں کو ماند کرنے کے مترادف ہے۔