پاک بھارت کشیدگی جوہری تباہی کا باعث بن سکتی تھی، ہم نے جنگ سے روکا: صدر ٹرمپ

امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی جوہری تباہی کا باعث بن سکتی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اوول ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ہم نے پاکستان اور بھارت کو جنگ کرنے سے روکا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ روکنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی جنگ ختم کروا کر تجارت کی بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک سے بات چیت جاری ہے۔ آئندہ ہفتے پاکستان نمائندے آ رہے ہیں۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم جنگ بندی کرانے میں کامیاب رہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے میری بات سنی، دونوں ایک دوسرے پر گولیاں چلا رہے تھے ہم نے تجارت کی بات کی۔ غزہ کی جنگ بندی سے متعلق کل خبر دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا ایران جوہری پروگرام معاہدے کے قریب ہیں۔ چینی صدر سے تجارت اور ٹیرف پر بات کروں گا۔ امید ہے تجارت اور ٹیرف پر امریکا چین اختلافات دور ہو جائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ غیر ملکی طالب علموں کو فی الحال امریکا سے نہیں نکال رہے، ہارورڈ یونیورسٹی کے ساتھ لڑائی کے باوجود چاہتا ہوں غیر ملکی طلبا یہاں تعلیم حاصل کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں