ممتاز سیاسی سماجی رہنما ایڈوکیٹ سید شفقت علی شاہ نے کہا ہے کہ زندہ قومیں ہمیشہ اپنے محسنوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہیں

ممتاز سیاسی سماجی رہنما ایڈوکیٹ سید شفقت علی شاہ نے کہا ہے کہ زندہ قومیں ہمیشہ اپنے محسنوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہیں۔یوم تکبیر کہ دن پہ اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب 28 مئی 1998 کو صوبہ بلوچستان کے علاقے چاغی میں دھماکوں کے ذریعے دیا تھا۔27 برس قبل کیے ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان مسلم دنیا کی پہلی جبکہ دنیا کی 7ویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا اور اس دن کو پاکستانی قوم ”یوم تکبیر“ کے نام سے یاد کرتے ہیں۔28 مئی یوم تکبیر ہماری عظمت، شان، وقار، قومی تاریخ اور 14اگست 1947ء کے بعد دوسرا قومی دن ہے یہ دن یوم تشکر بھی ہے اور یوم دعا بھی ہے، اس دن اللہ نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے اونچا کیا، جبکہ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان معرکہ حق میں سرخرو ہوا، فیلڈ مارشل چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی عسکری صلاحیتوں پر پوری قوم کو فخر اور بھروسہ ہے، وطن عزیز کے دفاع، خود مختاری کے لئے بچے، بزرگ، جوان افواج پاکستان کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں،افواج پاکستان نے دنیا کو واضح پیغام دیا کہ وطن عزیز کی خود مختاری و سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، امن چاہتے ہیں مگر جارحیت برداشت نہیں کرینگے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں دو سابق وزیر اعظم ذوالفقارعلی بھٹو ،میاں نواز شریف سمیت ایٹمی ساٸنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور عسکری قیادت کا اہم کردار ہے جنہوں نے پاکستان کوناقابل تسخیر ایٹمی ملک بنایا۔پاک فوج زندہ باد، پاکستان پاٸندہ باد۔

اپنا تبصرہ بھیجیں