پنجاب فوڈاتھارٹی ان ایکشن،فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کےدوران جوہر ٹاؤن اورگلبرگ میں دو معروف ریسٹورنٹس بندکردیئے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کےمطابق استعمال شدہ آئل میں فرائنگ کرنے پرجوہر ٹاؤن میں معروف ریسٹورنٹ بندکیاگیا،گلبرگ ٹو میں ریسٹورنٹ کو زائد المیعاد اشیا استعمال کرنےپربند کیا گیا،عاصم جاوید کاکہناتھازائد المیعاد اچار،بھاری مقدارمیں آئل اور ممنوعہ چائنہ نمک تلف کیا گیا۔
فوڈہینڈلرز کےمیڈیکل نامکمل اورٹریننگ سرٹیفکیٹس بھی موجود نہ تھےاستعمال شدہ آئل میں اشیافرائی کی جارہی تھیں۔ کچن میں صفائی کے ناقص انتظامات، گندے فریزر، بدبودار ماحول پایا گیا۔