کراچی: پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے محکمہ صحت حکومت پاکستان کی جانب سے پولیو مہم کا آغاز اپنے حلقہ NA-241 باتھ آئی لینڈ کلفٹن کراچی جنوبی سے شروع کیا جس میں انہوں نے والدین کے ساتھ ان کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اور اہل محلہ سے درخواست کی کہ ان کی ذمہ داری ہے کہ پیدائش سے لے کر 5 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں اور پولیو ٹیم کے ساتھ تعاون کریں۔ ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ کے ساتھ پیپلزپارٹی کے عہدیداران نے بھی پولیو مہم میں حصہ لیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر اختیار بیگ نے فیصل مصری پولیو سینٹر باتھ آئی لینڈ کلفٹن کا افتتاح کیا اور محلے میں ایم این اے فنڈز سے پانی کی نکاسی اور دیگر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا جس پر اہل محلہ نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
