اسپین میں غزہ بحران پر یورپی اور عرب وزرائے خارجہ کا اجلاس

اسپین میں غزہ بحران پر یورپی اور عرب وزرائے خارجہ کا اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس میں غزہ جنگ روکنے پر غور کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہسپانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں جنگ روکنے کے لیے اسرائیل پر پابندیوں پر غور کرنا چاہیے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ یورپی یونین اسرائیل پر ہتھاروں کی پابندی سمیت ہر قسم کے تعاون کو معطل کر دے۔

غزہ میں اسرائیل کی غیرانسانی اور احمقانہ جنگ کو روکنا ہوگا۔ مزید کہا گیا کہ غزہ میں امداد کی تقسیم پر اسرائیل کا کنٹرول ختم کیا جائے۔

ادھر اسرائیل کی غزہ میں دہشتگردی جاری ہے، غزہ کے اسکول پر اسرائیلی فوج نے رات کو فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 20 فلسطینی شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

اسکول میں بے گھر افراد نے پناہ لے رکھی تھی۔

غزہ حکام نے عالمی برادری سے اسرائیلی جنگی جرائم رُکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ نسل کشی مہم کے لیے اسرائیلی فوج غزہ کے 70 فیصد علاقے پر قابض ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں