کراچی: لانڈھی نمبر 4 میں آئل ٹینکر الٹ گیا، ریسکیو کارروائیاں جاری

کراچی کے علاقے لانڈھی نمبر 4 کے قریب ایک آئل ٹینکر الٹنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد علاقے میں ہنگامی صورتِ حال نافذ کر دی گئی ہے۔ پولیس اور رینجرز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کو مکمل طور پر سیل کر کے عوام کو دور کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق آئل ٹینکر کو سیدھا کرنے کے لیے کرین طلب کر لی گئی ہے، تاہم اس سے قبل حفاظتی اقدام کے تحت ٹینکر کو مکمل طور پر خالی کیا جائے گا۔ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فائر بریگیڈ کی ٹیم بھی موقع پر موجود ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام سے اپیل ہے وہ جائے وقوعہ سے دور رہیں تاکہ امدادی کارروائیاں بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھی جا سکیں۔ واقعے کے باعث علاقے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے، جبکہ متعلقہ ادارے صورتحال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں