ممتاز پاکستانی سیاستدان اور سماجی رہنما وکیل سید شفقت علی شاہ نے سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے، جس میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے اور فلسطینی عوام کو زبردستی بے گھر کرنے کی اسرائیل کی کوششوں کو مسترد کیا گیا ہے۔
سید شفقت علی شاہ نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب ڈے جاری جارحیت بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے، جس میں بے گناہ شہریوں، بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا جا رہا ہے تاکہ فلسطینی زمین پر قبضہ کیا جا سکے۔
انہوں نے عادل الجبیر کے بیان کی تعریف کی جو بغداد میں عرب لیگ کے ایک اہم اجلاس کے دوران دیا جس میں غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ بھی سامنے آیا۔ بلاشبہ ہم سب کو فلسطین کی مشکلات کم کرنے میں اپنا رول ادا کرنا چاہئیے۔
ایڈوکیٹ سید شفقت علی شاہ نے عالمی برادری بالخصوص تمام اسلامی ممالک کے سربراہان سے اپیل کی کہ اسرائیلی جارہیت رکوانے کیلئے فوری طور پر اقدامات اٹھانے جائیں۔