پاک بھارت جنگ کے دوران منفی پروپیگنڈا کرنے والے یوٹیوبرز کے اکاؤنٹس بلاک کرنے کا فیصلہ

پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت اور پاکستان میں مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کیا گیا بھارت میں 8 ہزار سے زائد ایکس اکاؤنٹ بلاک کیے گئے جبکہ پاکستان میں بھی متعدد یوٹیوبرز کے اکاؤنٹ منفی پروپیگنڈا کرنے پر بلاک کیے گئے ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پی ٹی اے نے 7 مئی کو 16 بھارتی یوٹیوب چینل، 31 یوٹیوب ویڈیو لنک اور 32 ویب سائٹس کو پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے پر بلاک کیا۔

ذرائع کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے دوران اداروں اور افواج پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والے عناصر کے خلاف پاکستان کے ریاستی اداروں نے گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے پی ٹی اے اور ایف ائی اے سمیت دیگر ادارے سوشل میڈیا کی جامع مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

پاکستان میں آن لائن مواد کی نگرانی اور کنٹرول کے لیے قائم ایک سیفٹی اتھارٹی بھی سوشل میڈیا کی جعلی خبروں اور اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی مجاز ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں بیرون ملک سے چلنے والے متعدد یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کا اغاز کردیا گیا ہے اور حکومت نے کئی یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کے لیے یوٹیوب انتظامیہ کو فہرست بھجوا دی ہے۔

احمد نورانی اور وقار ملک کی جانب سے یہ پوسٹ سامنے آئی ہے کہ حکومت کی درخواست پر ان کے یوٹیوب چینلز پاکستان میں بلاک کردیے گئے ہیں، مبینہ طور پر ان چینلز نے ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف منفی پراپیگنڈا کیا ہے، پی ٹی اے نے خبردار کیا ہے کہ ریاست، افواج اور دیگر اداروں کی توہین یا کردارکشی پر مبنی مواد شیئر کرنے سخت کارروائی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق 4 پاکستانیوں کے ایکس اکاؤنٹ بلاک کیے گئے ہیں جن میں @RShahzaddk، @Aadiiroy2، @Ahmad_Noorani، @RealWaqarMaliks کے اکاؤنٹس شامل ہیں۔

احمد نورانی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا کہ ’پاکستان نے میرے ولاگ پر ملک بھر میں پابندی عائد کردی ہے۔ حکومتِ پاکستان کی درخواست پر پاکستان میں ناظرین کے لیے میرے چینل تک رسائی روک دی گئی ہے۔

‘فیکٹ فوکس’ جس نے فوجی جرنیلوں کی کرپشن اور بدعنوانیوں پر تفصیل سے رپورٹنگ کی، کو فروری 2024 کے انتخابات سے چند روز قبل پاکستان میں بلاک کردیا گیا تھا، جو تاحال تک بلاک ہے۔‘

وقار ملک نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کی کیا ’ابھی ای میل کھولا تو حافظ صاحب کا محبت نامہ ملا میرا یوٹیوب چینل بھارت کے بعد پاکستان میں بھی بند کردیا گیا ہے لیکن حافظ صاحب آپ کو این آر او نہیں ملے گا۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں