حماس کی غزہ کا انتظام کسی آزاد ادارے کے سپرد کرنے کی پیشکش ہے، حماس رہنما خلیل الحیا نے کہا ہے کہ حماس اور امریکی انتظامیہ کے درمیان غزہ جنگ بندی کیلئے ثالثی کی کوششیں جاری ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق حماس رہنما خلیل الحیا نے کہا قطر اور مصر کی ثالثی میں حماس اور امریکا کے درمیان کئی دنوں سے براہ راست مذاکرات ہو رہے ہیں فلحال توجہ جنگ بندی اور غزہ میں انسانی امداد کے داخلے پر مرکوز ہے۔
اس دوران حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی نژاد امریکی یرغمال ایڈن الیگزینڈر کو آج رہا کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔
حماس کا کہنا ہے کہ یرغمالی کی رہائی جنگ بندی ،سرحد کھولنا اور غزہ میں امداد کی بحالی کے اقدامات کا حصہ ہو گی۔
حماس کے مطابق حتمی معاہدے تک پہنچنے کیلئے گہری بات چیت کے لیے اپنی تیاری کی تصدیق کرتے ہیں۔
رہنما حماس نے کہا کہ غزہ جنگ بندی میں کردارادا کرنے میں قطر، مصر اور ترکیہ کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔
دوسری جانب غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 19 فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے پناہ گزیں کیمپوں اور گھروں سمیت 60 مقامات کو نشانہ بنایا۔ حملوں میں انفراسٹکچر تباہ ہوگیا۔
غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 52 ہزار 829 ہوگئی ہے، زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 19 ہزار 554 تک پہنچ چکی ہے۔