پاکستان نیوی کے سکیورٹی ذرائع نے برطانوی اخبار میں شائع ہونے والی اس خبر کو یکسر مسترد کر دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھارتی ایئرکرافٹ کیریئر کراچی کے قریب آریا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں اور یہ بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔
پاکستان نیوی کے سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ پاک بحریہ ملک کی بحری سرحدوں کے دفاع کے لیے مکمل طور پر چوکس اور تیار ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پاک بحریہ بھارت کی ہر قسم کی مہم جوئی اور جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی پوری طاقت واستعداد رکھتی ہے۔
بیان کے آخر میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان کی سمندری حدود کے دفاع کے لیے نیوی ہر وقت تیار ہے اور کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب میں بھارت کی جانب سے ہونے والے حملوں کے جواب میں پاک فوج نے اب تک درجنوں بھارتی پوسٹیں تباہ کیں اور 5 جنگی طیاروں کے علاوہ 77 ڈرونز مار گرائے ہیں۔