بھارت میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک

نئی دہلی: بھارتی ریاست اتر اکھنڈ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتراکھنڈ میں حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث گرا۔ ہیلی کاپٹر میں 7 افراد سوار تھے۔ جن میں سے 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔
حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں