بھارتی پروپیگنڈا ناکام، 300 سکھ یاتری کرتارپور پہنچ گئے

بھارت کی جانب سے جاری کشیدگی کے باوجود 300 سکھ یاتری کرتارپور راہداری کے ذریعے پاکستان پہنچ گئے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

یاتریوں نے کرتارپور میں مذہبی رسومات ادا کیں اور پاکستانی عوام کی مہمان نوازی کو سراہا،سکھ یاتریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں انہیں پاکستان نہ جانے کے لئے ڈرایا گیا تھا، وہاں جانا خطرناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیکن ہم نے کہا موت کہیں بھی آ سکتی ہے، ہم توامن اورعقیدت کی راہ پرنکلے ہیں، پاکستان ایک پرامن اورمحبت کرنیوالا ملک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان آ کردل خوش ہو گیا، بھارتی میڈیا پرالزام لگایا کہ پاکستان خوف و ہراس پھیلاتا ہے اورعوام کو حقائق سے دوررکھتا ہے۔

پاکستان نے بھارتی اقدامات کے باوجود یاتریوں کو ویزہ معطلی سے استثنیٰ دے کر بین المذاہب ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا، کرتارپور راہداری امن کا راستہ بنی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں