جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا

سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس منیب اختر نے ان سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل، لا افسران اور وکلا شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی 22 تا 26 اپریل کے دوران چین کے شہر ہانگ ژو میں منعقد ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی سپریم کورٹس کے چیف جسٹسز کی 20ویں کانفرنس میں شرکت کے لیے رخصت پر ہیں۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے دورہ چین کے دوران سپریم کورٹ پاکستان اور سپریم پیپلز کورٹ چین کے درمیان تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوں گے، جس سے عدالتی روابط، تربیت، معلومات کے تبادلے میں پیش رفت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں