صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی پالیسیوں کیخلاف آج بروز روز امریکا بھر میں 00 سے زیادہ مظاہروں کا منصوبہ ہے۔
ٹرمپ کے خلاف یہ سینکڑوں مظاہروں کا انتظام ’گراس روٹس گروپ 505051‘ نے کیا ہے۔ یہ وہی گروپ نے جس نے قبل ازیں رواں 5 اپریل ’ہینڈز آف‘ مظاہرے کے ذریعے لاکھوں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا تھا۔
’یوم عمل‘
ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف ان مظاہروں کو ’اے ڈے آف ایکشن‘ یعنی ’یوم عمل‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس گروپ کی ویب سائٹ پر مظاہروں کے مقامات کی فہرست دی گئی ہے، قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان میں کچھ مقامات امریکی حدود سے باہر ہیں۔
گروپ کی جانب سے انسٹاگرام پر کی گئی پوسٹ میں ٹرمپ پالیسیز کے خلاف ان مظاہروں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ’ ایک تاریخی دن آرہا ہے، جب 5.2 ملین لوگوں ٹرمپ/مسک انتظامیہ کی آزادی اور مستقبل دشمن پالیسیوں کو مسترد کرنے کا اعلان کریں گے‘۔
اس گروپ کی ویب سائٹ کے مطابق ان کی تحریک ٹرمپ اور ایلون مسک سمیت امریکا پر ‘ارب پتی قبضہ‘ کیخلاف ہے جو طاقت کو مضبوط کر رہے ہیں، سیاست دانوں کو خرید رہے ہیں، نظام میں دھاندلی کر رہے ہیں، اور لوگوں کو اپنے مفادات کی تکمیل کے لیے خاموش کر رہے ہیں۔