کیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں انڈس ہائی وے پر افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں کنٹینر اور مسافر کوچ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کوچ اور کنٹینر آپس میں ٹکرا گئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دو افراد اب بھی کنٹینر کے نیچے دبے ہوئے ہیں، جنہیں نکالنے کے لیے ہیوی مشینری طلب کر لی گئی ہے۔
زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
حادثے کے باعث انڈس ہائی وے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، جبکہ مقامی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔