میئر کراچی کی پلوں اور فلائی اوورز کے نیچے فلاحی اداروں کے دسترخوان ختم کرنے کی ہدایت

تاکہ شہر بدنما نہ لگے ، مختلف پلوں اور فلائی اوور کے نیچے فلاحی اداروں کی جانب کھانا کھلانے کے دسترخوان کھولے ہوئے ہیں انہیں ختم کیا جائے ، شاہراہوں پر موجود تاریخی عمارات کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ان خیالات اظہار انہوں نے صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں کراچی بیوٹیفکیشن ٹاسک فورس کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر کمشنر کراچی حسن نقوی، ڈی آئی جی ٹریفک پیرمحمدشاہ، ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور مختلف بلدیاتی اداروں کے سربراہان بھی موجود تھے ۔میئر کراچی نے مزید کہا کہ ، عبداللہ ہارون روڈ پر 16 تاریخی عمارات موجود ہیں، ان سڑکوں پر ایک ہی ڈیزائن کی اسٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں،آئی آئی چندریگرروڈ پرمختلف اداروں کے بورڈز ہیں انہیں ڈیجیٹل کرنے کی تجویز ہے ،ان شاہراہوں سے کورنوکارپس درختوں کو ختم کیا جائے گا اور کراچی کے روایتی درخت لگائے جائیں گے ۔اجلاس میں آئی آئی چندریگر روڈ، عبداللہ ہارون روڈ، شارع فیصل، شاہراہ پاکستان اور کار ساز روڈ کی بیوٹیفکیشن سے متعلق بریفنگ دی گئی،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سوسائٹی قبرستان کی بیرونی دیوار خوبصورت انداز میں تعمیر کی جائے ، شہید ملت روڈ اور دیگر مقامات پر فلائی اوور کے نیچے پارکنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں